اورنگی ٹاؤن میں اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے فرار
کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے پر جادو ٹونے کا الزام، گینگ لیڈر کے ہاتھوں بزرگوں کا قتلِ عام، 184 افراد ہلاک
قتل کا واقعہ
اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں بیوٹی پارلر میں اپنی اہلیہ کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم مانسہرہ فرار ہوگیا ہے۔ ملزم شاہ ویر نے صائمہ سے چھ روز قبل ہی شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ۹ مئی کے ۸ مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
تفصیلات
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل اورنگی ٹائون مومن آباد میں صائمہ کو اس کے شوہر شاہ ویر نے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور بعد ازاں لاش کو آگ لگا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا جشن آزادی پر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان
پولیس کی رپورٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ ویر مقتولہ کا دوسرا شوہر ہے جو چند روز قبل ہی ترکی سے پاکستان واپس آیا تھا۔ ورثا نے بتایا کہ ملزم شاہ ویر نے گھر پر کال کرکے خود قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
قتل کے بعد کی صورتحال
پولیس کے مطابق صائمہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی اور شوہر نے اسی بیوٹی پارلر میں مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ قتل کے بعد شاہ ویر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔








