اب جو اللہ۔۔۔پہ چھوڑا ہے تو اچھا ہوگا

شاعر کا منظر
شاحِ تنہائی پہ بیٹھا جو پرندہ ہو گا
قصۂ ہجر وہ پیڑوں کو سناتا ہو گا
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال: اسلام آباد کی تازہ ترین خبریں
عشق کی حقیقت
جب بھی تاریخ کو دیکھو گے اٹھا کر تنویر
دشت والوں کا فقط عشق اثاثہ ہوگا
یہ بھی پڑھیں: مون سون اور سیلاب ریسکیو آپریشن میں 1594 لوگوں کو بچایا گیا، ڈاکٹر رضوان نصیر نے تفصیلات شیئر کر دیں
زندگی کا فلسفہ
میرے افکار نے تعلیم کیا یہ نکتہ
زندہ رہنے کے لئے خوف سے بچنا ہوگا
یہ بھی پڑھیں: بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری
خواب کی تعبیر
عالمِ خواب میں ہوگا نہ کچھ ایسا ویسا
دستکیں دیتا یقیناً وہی سپنا ہوگا
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک کل سے شروع ہو گی یا نہیں ۔۔؟ علی محمد خان نے بتا دیا
اللہ پر بھروسہ
تو نے تو اپنے تئیں کرلی ہے ہر اِک تدبیر
اب جو اللہ۔۔۔پہ چھوڑا ہے تو اچھا ہوگا
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
محبت کا انتظار
منتظر ہوں گے جہاں پھول، مری آمد کے
کیا سفر میں کوئی ایسا بھی دریچہ ہوگا
حرف کی حرمت
کون رکھے گا یہاں حرف کی حرمت کا بھرم
آپ نے پوچھا ہے، سنیے، مرا لہجہ ہوگا
کلام: تنویر سیٹھی