عمران خان نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے، سینیٹر علی ظفر

پی ٹی آئی کے رہنما کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے بات کر لے۔
مزید تفصیلات
اپنے ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔