کراچی کے ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق

معلومات
کراچی (آئی این پی) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کی رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے گرکر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر
لڑکی کے والد کا بیان
ایس ایس پی کے مطابق لڑکی کے والد کا بیان قلم بند کیا گیا ہے، لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، علاج جاری تھا۔
واقعات کی تفصیلات
متوفیہ کے والد کے مطابق بیٹی نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے بالکونی سے چھلانگ لگائی، پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔