اگر بھارت میں دوبارہ حماقت کی تو جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی امن دوستی کا پیغام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات
تعلیمی اداروں کے طلبہ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق، خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا، لیکن آپ نے دیکھا کہ کس طرح پورا پاکستان اپنے ملک کے پیچھے کھڑا ہوا۔ اللہ کے کرم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی۔ ہم نے ہندوستان اور مودی کی تمام حکمت عملیوں کو غلط ثابت کر دیا، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کو 10 سال مکمل: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے اہم پیغام
بھارتی شیلنگ کا جواب
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے 26 مقامات پر جواب دوں گا۔ مظفرآباد میں بھارتی شیلنگ سے 7 سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا، ہم نے اسے تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ تیسری شادی کے لیے تیار، منگنی کر لی
ہوائی اڈوں پر کاروائی
انہوں نے مزید کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے، ہم نے ان کو تباہ کیا۔ کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفراسٹرکچر یا کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں اور امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگر بھارت نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید
دہشتگردی کا اصل چہرہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جو مساجد کو شہید کرتے ہیں اور لوگوں کو ذبح کرتے ہیں، ان کا اسلام اور پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں۔
افغانستان کے ساتھ تعلقات
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے۔ مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے، جو ہندوستانی پیسے سے خریدا جاتا ہے اور پاکستان کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔ اپنے افغان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم بھارت کے آلہ کار نہ بنو۔ خیبر پختونخوا کے غیور، بہادر عوام اور قبائل سے کہتا ہوں، آج دوبارہ وقت آگیا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔