لاہور کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی خاتون بچوں سمیت وہاڑی سے بازیاب، ملزم کا کیا بنا؟ پتہ چل گیا۔

پولیس کی فوری کارروائی
لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو اغوا کرنے کے معاملے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بیوی اور تین بچے بحفاظت بازیاب کرا لیے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد
ملزم کی گرفتاری
رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزم ایوب کو ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکی کر کے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مغویہ کو بچوں سمیت بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی مہران گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ, وہ کام ہوگیا جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی
قانون کا نفاذ
ترجمان کے مطابق قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی۔
اغوا کی تفصیلات
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک خاتون کو کار سواروں نے جبری طور پر کار میں سوار کروایا تھا اور ساتھ لے گئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ 2 ملزمان ایک خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈال رہے ہیں۔ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے مغوی خاتون کے بھائی امین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔