پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی

پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا انتباہ

کراچی (آئی این پی) پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

پریس کانفرنس میں اظہار خیال

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ملک بھر میں احتجاجاً تمام پٹرول پمپس بند کردیں گے۔ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں ترمیم سے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو اختیارات مل جائیں گے اور وہ کسی بھی پمپ کو سیل کرسکتے ہیں، جو کہ کرپشن کو بڑھانے کا سبب بنے گا۔

حکومت سے مذاکرات کی امید

انہوں نے بتایا کہ وزیر پٹرولیم سیڈیلرز ایسوسی ایشن کا وفد پیر کو حتمی مذاکرات کرے گا۔ اگر حکومت سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو سخت فیصلے کیے جائیں گے، جن میں پیٹرول پمپس کی بندش بھی شامل ہیں۔

بیوروکریسی کے اختیارات پر تحفظات

ممبر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن راجہ وسیم نے کہا کہ بیوروکریسی کو اتنے اختیارات نہیں دینے چاہئیں، اسمگلنگ روکنے کے بارے میں ہم ان کو سپورٹ کرتے ہیں؛ تاہم اس خلاف ورزی پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوگا اور پمپ کی زمین بھی ضبط ہو جائے گی۔

ایرانی اسمگل ڈیزل کا مسئلہ

پیٹرولیم ڈیلرز کے وائس چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ملک میں 40 فیصد ایرانی اسمگل ڈیزل فروخت ہو رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...