ماں میں چور نہیں ہوں، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
بھارت میں خودکشی کا افسوسناک واقعہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں دکاندار کی جانب سے چپس چوری کرنے کے الزام پر کم عمر بچے نے خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے، دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی مذمت
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایاکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں پیش آیا، جہاں 7 ویں جماعت کے طالب علم نے زندگی ختم کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں زراعت کے لیے کون سی جدید ترین ٹیکنالوجیاں استعمال کی جاتی ہیں؟ وہ ویڈیو جو ہمارے کسانوں کو ضرور دیکھنی چاہیے
بچے کی شناخت اور الزامات
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ بچے کا نام کرشندو داس تھا جس پر دکاندار نے چپس کے پیکٹ چوری کرنے پر الزام لگاتے ہوئے اسے بے عزت کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا
دکاندار کا دعویٰ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مٹھائی کی دکان کے مالک نے دعویٰ کیا کہ چپس کے تین پیکٹ ان کی دکان سے ہوا سے اڑ گئے، جنہیں قریب ہی موجود بچے نے اٹھایا، جس کے بعد دکاندار نے لڑکے پر چوری کا الزام لگایا، اسے ڈانٹا اور کان پکڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ اسے 15 روپے ادا کرنے پربھی مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع، ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ماں کا ردعمل
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واقعے کا علم ہونے کے بعد لڑکے کی ماں نے بھی اسے ڈانٹ پلائی اور تھپڑ مارا، والدہ نے بتایا کہ بچے نے دکاندار کو سمجھانے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ میں چپس کے پیکٹ خرید لوں گا لیکن دکاندار کے کوئی جواب نہ ملنے پر وہ ایک پیکٹ لے کر چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان
خودکشی کا اقدام
پولیس کے مطابق چوری کے الزام اور بے عزت کرنے پر بچے نے کیڑے مار دوا پی لی جسے اسپتال بھی لے جایا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ایران میں حکومتی رِٹ ختم ہوئی تو پاکستان ایران سرحد پر موجود علیحدگی پسند تنظیمیں صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے گفتگو۔
بچے کا خط
پولیس کے مطابق گھر والوں نے مزید بتایا کہ مرنے سے قبل بچے نے اپنی والدہ کے نام خط بھی لکھا جس میں تمام تر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماں، میں چور نہیں ہوں اور میں نے چپس کا پیکٹ چوری نہیں کیا۔
بچے نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ یہ میرے آخری الفاظ ہیں، اور مجھے خودکشی کرنے پر معاف کر دیں۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سے دکاندار فرار ہے۔








