ایرانی شخص نے جسم پر 96 چمچ کو بیلنس کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
نئے عالمی ریکارڈ کا قیام
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچھ منفرد کرنے کے خواہش مند ایرانی شخص نے اپنے جسم پر سب سے زیادہ چمچ کو بیلنس کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
ابوالفضل صابر مختاری کی کامیابی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی شخص کا نام ابوالفضل صابر مختاری ہے جنہوں نے اپنے جسم پر 96 چمچ کا توازن برقرار رکھ کر ایک بار پھر عالمی توجہ حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: سموسہ لانے کیوں نہیں دیے؟ بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی
پچھلے ریکارڈز
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بتایا کہ ایرانی شخص نے اس سے قبل 2023 میں 88 چمچ کو بیلنس کیا تھا جبکہ انہوں نے 2021 میں 85 چمچوں کا توازن برقرار رکھ کر ریکارڈ بنایا تھا اور یوں انہوں نے 2 بار اپنے ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے تیسری بار نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 Years Later: Punjab Chief Minister’s First Visit to Bank of Punjab Headquarters Sets Target for Top Ranking
منفرد ٹیلنٹ کا احساس
ابوالفضل صابر مختاری نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے اس منفرد ٹیلنٹ کا اندازہ بچپن میں ہوا تھا تاہم بہت محبت اور کوششوں کے بعد وہ یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
توانائی کی منتقلی کی صلاحیت
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے جسم سے کوئی بھی چیز مثلاً پلاسٹک، شیشہ، پھل، پتھر، لکڑی اور یہاں تک کہ ایک مکمل انسان کو بھی چپکا سکتا ہوں۔ ابوالفضل کا خیال ہے کہ وہ اپنے جسم سے توانائی کو کسی چیز میں منتقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔








