لندن میں فلم “لو گرو” کی تشہیر کے دوران ماہرہ خان کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑگیا

لندن میں ماہرہ خان کی تشہیری تقریب
لندن (مجتبیٰ علی شاہ) اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم “لو گرو” کی تشہیری تقریب کے دوران مبینہ طور پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، آج مزید سستی ہوگئی
واقعے کی تفصیلات
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران ہجوم بے قابو ہو گیا، اور ماہرہ خان شدید پریشانی کا شکار نظر آئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کا ایک رکن ماہرہ خان کے جسم کو نامناسب طریقے سے چھوتا ہوا دیکھا گیا، اور یہ مناظر کئی مداحوں نے اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ بھی کر لیے۔ صورتحال اس قدر خراب ہو گئی کہ ماہرہ خان نے تقریب کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر بیوی نے آشناکے ساتھ شرمناک حالت میں پکڑے جانے کے بعد شوہر کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف
عینی شاہدین کی شہادت
Look at Mahira Khan’s horrified face as she’s inappropriately touched by unruly fans in East London.
Why was she brought so close to the crowd at first place by her security?
@TheMahiraKhan pic.twitter.com/4EerfReMuP— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) May 25, 2025
مداحوں کا رد عمل
اداکار ہمایوں سعید مسلسل ماہرہ خان کو بچانے اور ان کی حفاظت کی کوشش کرتے رہے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر مداحوں اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔