پی ایس ایل کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائےگا

پاک بحریہ کا خراج تحسین
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں آج پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ رات کی تاریکی میں بزدل بھارت نے جو پاکستانی شہریوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائی کی تھی، اس کے جواب میں کیے گئے آپریشن مرصوص میں پاک بحریہ نے خاموش مگر پرعزم کردار ادا کیا تھا۔ پی ایس ایل فائنل میں اسی کو آج سراہا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا اپنے حلقے کا ہنگامی دورہ ،اہم شخصیات سے ملاقات ، دیرینہ کارکن کی وفات پر فاتحہ خوانی
معزز مہمان
پی ایس ایل فائنل کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف شرکت کریں گے۔ 6 سے 10 مئی تک جاری بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے جواب میں پاکستان نے اپنے حق دفاع میں فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نیوی سمندر میں فولادی دیوار ثابت ہوئی تھی۔ سمندر میں پاک نیوی کی اسی فولادی دیوار نے دشمن کے دل پر ایسی ہیبت طاری رکھی کہ بھارت کے جہاز پیش قدمی کی ہمت نہ کرسکے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ خواہش کے باوجود بھارت کسی بھی صورت پاکستان پر حملہ کی جرات نہ کرسکتا تھا۔ پاک نیوی کی سمندر میں یہ فولادی دیوار بھارت کے لیے ناقابل تسخیر رہی اور پاکستان کے تمام ساحلی شہر اور اثاثے محفوظ رہے۔