سپریم کورٹ: عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر کل سمپوزیم کا انعقاد
سمپوزیم کا انعقاد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر کل سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر
چیف جسٹس کی صدارت
سمپوزیم کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، سمپوزیم کا عنوان "پاکستان میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، امکانات اور وعدے" ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے لاوارث اور یتیم بچوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا کی پالیسی کو غیرقانونی قرار دے دیا
شرکاء کی فہرست
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 26 مئی کو سمپوزیم کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سپریم کورٹ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کے ججز و افسران جبکہ گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز و افسران شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر اسرائیل میں ہائی الرٹ
عدالتی افسران کی دعوت
سمپوزیم میں تمام ہائی کورٹس اور راولپنڈی و اسلام آباد کے عدالتی افسران کو بھی مدعو کیا گیا ہے، وفاقی عدالتی اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران بھی اس تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔
جدید تقاضوں کی جانب قدم
یہ تقریب ملک میں عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔








