پسند کی شادی کرنے والے لڑکا لڑکی کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

مقدمہ کی پس منظر
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے ، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
مقتولین کی شناخت
مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود میں رہائش پذیر تھا۔
اغواء اور قتل کی تفصیلات
نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔ دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہے، مقتول حسن سلیم اور عائشہ رزاق کا تعلق جہلم سے ہے۔