وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد گینگ ریپ کیس میں نیا موڑ، ملزم بھگانے پر 2 پولیس اہلکار گرفتار
مزدوروں کے لئے شفاف ادائیگی نظام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے شفاف اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کرایا ہے۔ اس برانچ لیس بینکاری نظام کے تحت مزدوروں کو اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں ملے گی جس کی تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن دولہے کو چھوڑ کر فرار!
وزیراعلیٰ کا مشن: شفافیت
نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شفافیت وزیراعلیٰ کا مشن ہے اور یہ اقدام اس وژن کی عملی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے گی، اور نقدی نظام میں بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی کے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے:اعظم تارڑ کا مشورہ
برنچ لیس بینکاری کے انتظامات
محکمہ جنگلات اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب اہم پیش رفت ہے اور یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا۔
ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی
انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو ترجیح دی جا رہی ہے اور محکمہ جنگلات نے ایک مثال قائم کی ہے۔