بنگلہ دیش :محمد یونس کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقاتیں
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی کے مزید 57 مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ
قومی مسائل اور سیاسی اصلاحات پر تبادلہ خیال
روز نامہ جنگ نے بتایا کہ ڈھاکا سے بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اس موقع پر قومی مسائل، سیاسی اصلاحات اور انتخابات کے انعقاد پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان سکینڈل، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔
مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے متوقع ملاقات
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق چیف ایڈوائزر محمد یونس اب مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
عبوری کونسل کا اجلاس
چیف ایڈوائرز محمد یونس کے استعفے کی اطلاعات کے بعد عبوری کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔ اس اجلاس میں حکومت کو درپیش مشکلات پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔







