حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب

حافظ عبدالکریم کی انتخابی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر پر حملہ، افغان حکومت کا سخت رد عمل سامنے آگیا
الیکشن کا عمل
روزنامہ امت کے مطابق حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی ہے۔ مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے تین سے چار مہینے تو عمران خان پکے جیل میں رہیں گے:علیمہ خان
سابق سربراہ کی وفات
واضح رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر مختصر علالت کے بعد 3 مئی کو 87 برس کی عمر میں قضائے الہی سے وفات پاگئے تھے۔
پروفیسر ساجد میر کی خدمات
پروفیسر ساجد میر گزشتہ 40 سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے اور وہ 5 بار ایوان بالا سینیٹ کے رکن بھی رہے۔