آدھی رات کے وقت پٹاخوں کے پھٹنے سے پورا ہاسٹل گونجتا، بچے گونج سے جاگ اٹھتے، پریشان ہوتے تھے لیکن کوئی سراغ نہ لگا سکا کہ یہ دھماکے کون کرتا تھا

مصنف کی معلومات
مصنف: راناآمیر احمد خاں
قسط: 46
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں قتل کردیا گیا
جرمانہ پالیسی پر احتجاج
ہماری نشاندہی اور نرم رویہ اپنانے کی درخواست کے باوجود وہ اپنی جرمانہ پالیسی پر قائم رہے۔ جس کے خلاف احتجاج کی ایک شکل آئے روز پیدا ہوتی۔ آدھی رات کے وقت پٹاخوں کے پھٹنے سے پورا ہاسٹل گونجتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان پر تشدد کا کیس، عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
احتجاج کے اثرات
ایسے میں ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ اور چیف پریفکٹ کے ہمراہ ہم عہدیداران ہاسٹل ایگزیکٹو کمیٹی کو آدھی رات کو جگاتے اور پوچھتے کہ یہ پٹاخوں والی شرارت کون کر رہا ہے۔ ڈاکٹر اجمل کی فیملی اور اْن کے بچے پٹاخوں کے دھماکے کی گونج سے جاگ اٹھتے تھے اور پریشان ہوتے تھے۔ لیکن ان دنوں ہم میں سے کوئی بھی اس امر کا سراغ نہ لگا سکا کہ یہ دھماکے کون کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا چھٹی نسل کا لڑاکا طیارہ ایف 47، سب سے پہلے خریدار کون ہوگا؟ یہ اسرائیل یا برطانیہ نہیں بلکہ۔۔۔
دوست کا انکشاف
بہت سالوں بعد ہمارے دوست ریاض احمد ملک، جو بعد میں فوج میں کمیشن لینے کے بعد بریگیڈئر کے عہدہ پر پہنچے، نے مجھے بتایا کہ ہاسٹل میں پٹاخوں والی حرکت ان کی تھی۔ اگر انہوں نے اْس وقت بتا دیا ہوتا تو یقیناً ہاسٹل اور کالج سے انہیں نکال دیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا مطالبہ
کوارڈینگل ہاسٹل کے رہائشی
کوارڈینگل ہاسٹل میں ہمارے ساتھ مقیم طلباء میں میر ظفر اللہ خان جمالی شامل تھے، جو بعد میں بلوچستان سے پرائم منسٹر پاکستان بنے۔ وہ اُس وقت ہاکی کے اچھے کھلاڑی تھے اور کالج ٹیم میں کلر ہولڈر تھے۔ مزید ہمارے دوست نعیم پرویز اور چوہدری ارشد تھے، جو بعد میں دونوں ائیر چیف مارشل بنے اور 1965ء کی جنگ میں کارہائے نمایاں انجام دئیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر آستانہ پہنچ گئے
ڈنر کی تقریب
کوارڈینگل ہاسٹل میں سیکرٹری شپ کے دوران، ماہِ نومبر میں ہاسٹل میں ایک ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں، میری تجویز پر، کرنل اے ایس دارا، جو کہ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پاکستان تھے، کو بطور چیف گیسٹ بلایا گیا۔ میں ان کی لیڈر شپ کے موضوع پر تقریروں سے بہت متاثر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
خرچ کا حساب
ڈنر کی یہ تقریب بہت اعلیٰ رہی، لیکن بعدازاں جب خرچ کا حساب کیا گیا تو یہ بہت زیادہ محسوس ہوا۔ چنانچہ ہاسٹل ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں، میں نے خود اس بات کو اٹھایا کہ ڈنر پر اتنا خرچ کیوں آیا۔ تحقیق کے لئے جاوید مشرف کی سربراہی میں ایک کمیٹی نامزد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا پٹرول پمپ، ایک وقت میں 120 گاڑیاں فیول بھرواسکتی ہیں
تحقیقاتی رپورٹ
تحقیقاتی کمیٹی نے بڑی عرق ریزی سے عمدہ رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں سٹورکیپر / میس سپروائزر کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ ڈاکٹر اجمل نے سٹورکیپر کو خورد برد کا مرتکب ہونے پر برطرف کر دیا۔ اس رپورٹ پر ڈاکٹر محمد اجمل کے ریمارکس مجھے آج بھی یاد ہیں کہ بارہویں جماعت کے طالبعلم جاوید مشرف کی یہ رپورٹ معیاری عمدہ ہے۔
ہاسٹل کی مالی حالت
اُس وقت ہاسٹل میس کا روزانہ خرچ ناشتہ، لنچ، ڈنر سمیت صرف 3 روپے کے حساب سے ایک سو روپے ماہانہ ہوتا تھا۔ مذکورہ ڈنر کا خرچ تقریباً پانچ روپے فی کس کے قریب آیا تھا، جس کے زیادہ ہونے کا نوٹس لیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔