بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم کا خراجِ تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا میں 9 خارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے کچھ ماہ میں وزیراعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ
پاک افواج کی مہارت
’’جنگ‘‘ کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت دہشت گردوں کا سدباب تیزی سے جاری ہے۔
دہشت گردی کا قلع قمع
انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے پرعزم ہیں۔