اب مہنگائی کم ہے مگر 38 فیصد پر بھی کون لے کر گیا؟ مفتاح اسماعیل نے حکومت سے سوال پوچھ لیا

مفتاح اسماعیل کی تنقید
کراچی (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
معاشی استحکام کا جائزہ
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک پچھلے 3 برسوں سے زیادہ معاشی طور پر مستحکم ہے، ملک میں مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹوں میں تیل سستا ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی خبر یا سرکاری اعلان کو جلد از جلد سارے ہندوستان میں پھیلانے کا سب سے آسان اور پر اثر ذریعہ ریلوے کے پلیٹ فارم ہی ہوتے تھے۔
مہنگائی کی صورت حال
یہ بتائیں اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ہے؟ موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں ناکام رہی۔
حکومتی ناکامیاں
حکومت پنشن اصلاحات، تاجر دوست سکیم اور وزارتیں ختم کرنے میں ناکام رہی، حکومت پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔