گھرو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال، کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی شروع

بجلی کی بحالی اور پانی کی فراہمی

گھارو (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال ہونے کے بعد کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ کا کام 8 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: شیر خوار بچوں کی خرید وفرخت میں ملوث گروہ پکڑا گیا ، بیچتے کیسے تھے؟

کیبل فالٹ کی تفصیلات

’’آئی این پی‘‘ کے مطابق واٹر کارپوریشن نے کہا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل فالٹ کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس کے نتیجے میں پمپنگ بند ہو گئی تھی۔ یہ فالٹ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ہوا اور کے الیکٹرک کے فالٹ کی وجہ سے گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس تعطل کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹان، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل، اور کارساز کے علاقوں میں مشکلات کا خدشہ تھا۔

کے الیکٹرک کا بیان

دوسری جانب، ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر علاقائی فالٹ کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...