زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا ٹاس سے صرف 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے سیدھا قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر میچ جیتا گئے۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل میچ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل 10کے فائنل میچ میں سکندر رضا نے کانٹے دار میچ میں 7 گیندو ں پر 22 سکور کر کے لاہور قلندرز کو میچ جیتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
سکندر رضا کی شاندار کارکردگی
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی پیشہ ورانہ لگن اور کھیل سے محبت کی ایسی مثال قائم کی جو شائقین کرکٹ کو مدتوں یاد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس کتنے سو رب اضافے کا خطرہ ہے ؟ تہلکہ خیز رپورٹ
سفر کی تفصیلات
صحافی موسیٰ وڑائچ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ سکندر رضا دو روز قبل تک انگلینڈ میں اپنی ٹیم کے ساتھ مصروف تھے مگر گزشتہ رات انہوں نے برمنگھم میں ڈنر کیا اور رات گئے فلائٹ کے ذریعے ابو ظہبی روانہ ہوئے، وہاں ناشتہ کیا اور فوری طور پر لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے لوگ کیسے واپس جا سکتے ہیں ؟ اہم سیاسی شخصیت کی تجویز سامنے آ گئی
حیرت انگیز آمد
حیران کن طور پر سکندر رضا قذافی اسٹیڈیم لاہور میچ کے ٹاس سے محض دس منٹ قبل پہنچے اور بغیر کسی آرام یا تیاری کے میدان میں اترے۔ ایسی ہنگامی صورتحال کے باوجود انہوں نے نہ صرف میچ میں شرکت کی بلکہ شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کیا۔
محنت اور لگن کی مثال
یہ مثال واضح کرتی ہے کہ سکندر رضا جیسے پروفیشنل کھلاڑی کھیل سے کس قدر محبت کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے کس حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں۔ شائقین اور ناقدین نے ان کی اس لگن کو خوب سراہا ہے۔








