ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
غصہ قابو میں رکھیں ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ کی رضا ہے۔ آپ کے غصہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور جو لوگ آج خاص طور پر حکمت عملی سے چلیں گے وہی کامیاب رہے گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
دل اور دماغ دونوں قابو میں رکھیں۔ آپ غلط سوچ رہے ہیں اور شاید غلط سمت ہی جا رہے ہیں اس وقت ذرا سی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈا جماعت ہے، عظمیٰ بخاری
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ چاہ کر بھی اپنے مسئلے سے نہیں نکل رہے۔ اس وقت پریشانی اور ڈپریشن کا سخت شکار ہیں، صدقہ دیں اور حسبنا اللہ ونعیم الوکیل کا ورد شروع کریں بہتری آ جائے انشاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام جگمگاتا رہے گا، پرویز رشید
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے اور جس جگہ خواہش ہے وہ پوری ہو سکتی ہے، جو لوگ کسی بھی انکوائری و مقدمے وغیرہ کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اس سے نکل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر ہونیوالی سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، مولانا عطا الرحمان
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں کر پا رہے تو استخارہ کریں۔ ضرور کسی جگہ کوئی غلطی ہے جو رکاوٹ بنی ہوئی ہے اس کو دور کرنے سے ہی کچھ حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو افسوسناک قرار دے دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو کوئی چکر دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے، اپنا بھی ہو سکتا ہے اور غیر بھی، بے حد محتاط ہو کر چلنا ہے اور آج آپ اپنے پیسے اور عزت دونوں کی حفاظت پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کورین اداکار نے خودکشی کرلی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو ان دنوں سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے اور یہ صورتحال ابھی 14 یوم تک برقرار رہ سکتی ہے۔ آپ فی الحال جیسے تیسے وقت گزاریں اور آج جھگڑے سے گریز لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا بیٹا قتل، پوتا زخمی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے وراثتی امور میں حکمت سے کام لیا وہ کامیاب ہیں۔ اس وقت اسی وجہ سے بھی آپسی تعلقات میں خرابی کا اندیشہ ہے اور خاندان والے بھی سخت مخالفت پر اُتر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے گھر بنی گالہ کی نیلامی آج، دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ہدایات جاری
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی ایک خواہش آج پوری ہونے کا امکان ہے، آپ کافی دنوں سے جس جدوجہد میں لگے ہوئے تھے اُس میں بھی کامیابی کے امکانات واضح ہیں۔ جو لوگ بندش میں تھے آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور ہائیکورٹ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ لاکھ ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں مگر مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے۔ اس کے لئے استخارہ کرنا ہو گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ پر رکاوٹ ہے۔ بظاہر تو جکڑن محسوس ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت پر تنقید: معروف ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دل قابو میں نہیں رہتا اور دماغ پر فضول اور بعض اوقات گندے خیالات کا غلبہ سوار رہتا ہے، دل کو پکڑیں اور کثرت سے درود شریف کا ورد کریں تاکہ ان سے نجات مل سکے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ چاہ کر بھی اپنے حالات بدلنے میں ناکام ہیں۔ اب تو آپ کو صرف دعا سے کام لینا ہو گا۔ دو رکعت نماز توبہ پڑھ کر گناہوں کی معافی مانگیں پھر دل لگا کر دعا کریں۔