صدر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ کی مبینہ کوشش ناکام، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے

یوکرینی ڈرونز کا حملہ
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کے ڈرونز نے مبینہ طور پر حملہ کیا، تاہم ہیلی کاپٹر نے فضا میں ہی ڈرونز کو مار گرایا اور صدر کو محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے ریکوری کا عمل تیز کردیا،301نادہندگان سےکتنی رقم وصول کرلی۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
واقعے کی تفصیلات
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ 20 مئی کو روس کے کرسک ریجن کے دورے کے دوران پیش آیا۔ روسی فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے میڈیا کو بتایا کہ صدر پیوٹن کا ہیلی کاپٹر تقریباً حملے کے مرکز میں تھا، مگر اس نے خود دفاعی کارروائی کرتے ہوئے یوکرینی ڈرونز تباہ کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب؛ ن لیگ کے ساتھ معاہدہ، پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
حملے کی شدت
ایکسپریس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صدارتی ہیلی کاپٹر کرسک کی فضا میں داخل ہوا، ڈرون حملوں کی شدت بڑھ گئی۔ مگر روسی فضائی دفاعی نظام اور پائلٹس نے نہ صرف حملہ ناکام بنایا بلکہ صدر کی پرواز بھی بحفاظت مکمل کرائی۔ کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ تمام فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور یوکرینی حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔
صدر کا دورہ
خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدر پیوٹن نے دورے کے دوران مقامی رضاکاروں، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقات کی تھی۔