کرکٹ میچ کے لیے آنیوالے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
تھانے کی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بال ٹمپرنگ کے الزام میں فخر زمان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا گیا
گرفتاری کی تفصیلات
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سینٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال سے بھارت میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہوگیا
واردات کا طریقہ
ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز کا دوران ڈیوٹی فارسٹ رینجرز محمد اکرم کو شہید کرنے پر گہرے دکھ کا اظہار، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا
برآمدگی اور مقدمات
ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
سیکیورٹی کی صورتحال
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔








