کرکٹ میچ کے لیے آنیوالے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
تھانے کی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر
گرفتاری کی تفصیلات
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سینٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا
واردات کا طریقہ
ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وینس نے مذاکراتی عمل میں زیادہ فعال کردار سنبھال لیا ہے، روئٹرز کا دعویٰ
برآمدگی اور مقدمات
ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
سیکیورٹی کی صورتحال
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔








