ایکس (ٹوئٹر) سروس میں تعطل پر پی ٹی اے کی وضاحت سامنے آگئی
پی ٹی اے کا اعلامیہ
اسلا م آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹوئٹر) کی سروس میں تعطل پر پی ٹی اے کا اعلامیہ سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا گیا۔
سروس میں تعطل کی تفصیلات
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) کو عالمی سطح پر سروس میں تعطل کا سامنا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) اس وقت دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے میری ریڈ لائن، استحصال کسی صورت برداشت نہیں : وزیر اعلیٰ مریم نواز
ماضی کا تجربہ
پاکستان میں یہ تعطل عالمی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو جمعرات، 22 مئی کو بھی کرنا پڑا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال ہوگیا تھا۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا دیں
بین الاقوامی تصدیق
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے “نیٹ بلاکس” نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ‘ایکس’ کو درپیش یہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملک کی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پی ٹی اے کی نگرانی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کئے ہوئے ہے اور عوام کو کسی بھی اہم پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔








