پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز قرار

آندھی اور طوفان کے نقصانات
لاہو ر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے صونے میں ہونے والی حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم (پیکٹا) کی 4 روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ ختم، بین الاقوامی ماہرین تعلیم کی شرکت، گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن پر ٹریننگ دی۔
نقصانات کا جائزہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی۔ پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
سولر پینلز کی اہمیت
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخواست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلا بازوں نے خلائی سٹیشن سے ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا اظہار کیا
درجہ حرارت میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، پاکستان میں اچانک چار سے پانچ ڈگری درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ، کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ
درجہ حرارت میں کمی کے اقدامات
ان کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے لئے شجر کاری اور اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے انتظامات
ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔