گوجرانوالہ کے شہری کو شیر کے بچے گھر پر رکھنا بہت مہنگا پڑ گیا

شہری کی غیر قانونی تحویل سے شیر برآمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب وائلڈ لائف نے گجرانوالہ سے شہری کے قبضے سے غیر قانونی تحویل میں رکھے گئے دو شیر برآمد کیے ہیں۔ ملزم کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے شیر ضبط کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ابو محمد الجولانی: شامی فوج کو حیران کن شکست دینے والے گروہ کے پراسرار رہنما

سوشل میڈیا ویڈیو کی وضاحت

اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لقمان نامی شہری شیر کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے شہری آبادی میں گھوما رہا تھا اور ساتھ اسلحہ کی نمائش بھی کی جا رہی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خدشہ تھا کہ شیر کسی شہری پر حملہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کارروائی کی تفصیلات

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رینجر شیخ زاہد اقبال کی ہدایت پر سینیئر وائلڈ لائف رینجر محمد عمیر کو ملزم کو تلاش کرکے کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ نواحی علاقہ بٹالہ شرم سنگھ میں واقع فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے غیرقانونی طور پر رکھے گئے دو شیر برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک 8پروازیں منسوخ

قانونی کارروائی

سینیئر وائلڈ لائف رینجر محمد عمیر کے مطابق ملزم نے نہ ہی ان شیروں کو ڈکلیئر کیا ہے اور نہ ہی ان کے پاس لائسنس موجود تھا۔ فارم ہاؤس پر ایک ملزم محمد اکرم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ٹک ٹاک بنانے والے ملزم لقمان عرف لوہا کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی پیروی

واضع رہے کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 ترمیم شدہ 2025 کے تحت بگ کیٹس کو شہری آبادیوں میں رکھنا اور ان کی نمائش جرم ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف نے بگ کیٹس کو شہری آبادیوں میں رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بگ کیٹس کے ساتھ بنائی گئی خطرناک ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...