محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا
ہواؤں کا نیا سلسلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، کل شام سے 31 مئی تک آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 ماہ کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
بارشوں کی متوقع جگہیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم، پہلی بار 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
تربیلا ڈیم کی صورتحال
دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔
بھارت میں طوفانی بارشیں
ادھر بھارت میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جبکہ دہلی ایئرپورٹ بھی بارش سے متاثر ہوا ہے۔








