امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر علی
پی ٹی آئی چیئرمین کی امیدیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہرعلی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دنگل ورلڈ کپ کا آغاز 23 مارچ کو پاکستان میں، اگلا عالمی سیزن دبئی میں منعقد ہوگا
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بس سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز
ورکرز کے جذبات کی قدردانی
انہوں نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران فاروق لندن میں انتقال کر گئیں
احتجاج اور دھرنے کی منصوبہ بندی
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کئے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں، عمران خان کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں، اللہ راستہ نکالے گا، مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
کیس کی صورتحال
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا، دو سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے ہیں، ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔








