امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر علی
پی ٹی آئی چیئرمین کی امیدیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہرعلی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پاکستان ریفائنری کی لائن پھٹ گئی، سی ویو کے سامنے سروس روڈ پر فرنس آئل پھیل گیا
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے
ورکرز کے جذبات کی قدردانی
انہوں نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا سپن بولدک میں منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
احتجاج اور دھرنے کی منصوبہ بندی
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کئے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں، عمران خان کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں، اللہ راستہ نکالے گا، مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
کیس کی صورتحال
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا، دو سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے ہیں، ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔








