پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا: شیری رحمان
شیری رحمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارتی آبی جارحیت پر مبنی ماسٹر پلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش
بھارتی ہائیڈرو پاور منصوبے
نجی ٹی وی دنیا نیوز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے لداخ میں ہائیڈرو پاور منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو دھول چٹانے والے آپریشن پر فلم کا مطالبہ، ایئر وائس مارشل کے کردار کیلئے نام سامنے آگئے
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی صریح پامالی ہے، سندھ طاس معاہدہ صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے اور بھارت اسے کمزور کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم
ماحولیاتی اثرات
انہوں نے واضح کیا کہ دریاؤں کا بہاؤ روکنا ماحولیاتی توازن کو تباہ کر سکتا ہے، بھارت کی یہ روش خود اس کے لیے بھی خطرناک ہے۔ بھارتی آبی منصوبوں سے صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کی زراعت، معیشت اور ماحول متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے صوبے میں 176 پمپس سیل کرنے کا حکم
پاکستان کا عزم
پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت قانونی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر بھرپور جواب دے گا۔
عالمی برادری کی اپیل
شیری رحمان نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بڑی تباہی کا سبب بنے گا، بھارت ہوش کے ناخن لے، مودی سرکار کی روش جنوبی ایشیا کو جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے، عالمی برادری بھارتی غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔








