پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا: شیری رحمان
شیری رحمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارتی آبی جارحیت پر مبنی ماسٹر پلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے ایف مسرور بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی
بھارتی ہائیڈرو پاور منصوبے
نجی ٹی وی دنیا نیوز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے لداخ میں ہائیڈرو پاور منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی صریح پامالی ہے، سندھ طاس معاہدہ صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے اور بھارت اسے کمزور کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد اپنے زندہ دل لوگوں کی وجہ سے مشہور ہے،مقامی باشندے بذلہ سنجی اور جگت بازی میں ثانی نہیں رکھتے، جی بھر کے ہنسی مذاق کرتے ہیں
ماحولیاتی اثرات
انہوں نے واضح کیا کہ دریاؤں کا بہاؤ روکنا ماحولیاتی توازن کو تباہ کر سکتا ہے، بھارت کی یہ روش خود اس کے لیے بھی خطرناک ہے۔ بھارتی آبی منصوبوں سے صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کی زراعت، معیشت اور ماحول متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال: پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرز پر پاکستانی ریاست پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے
پاکستان کا عزم
پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت قانونی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر بھرپور جواب دے گا۔
عالمی برادری کی اپیل
شیری رحمان نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بڑی تباہی کا سبب بنے گا، بھارت ہوش کے ناخن لے، مودی سرکار کی روش جنوبی ایشیا کو جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے، عالمی برادری بھارتی غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔








