ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کے لیے مفت انسولین، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’انسولین کارڈ‘‘ لانچ کر دیا، ایک بچے کو گھر جا کر کارڈ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا منفرد پروگرام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیدائشی یا کمسنی میں ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا مریض بچوں کے لیے "سی ایم انسولین برائے ذیابیطس" کے منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جا کر "سی ایم انسولین کارڈ" پروگرام لانچ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ نواب صاحب: بہاولپور کے نوابی اسٹیشن کا تاریخی مقام
انسولین کارڈ کی تقسیم
وزیر اعلیٰ مریم پاکستان پوسٹ کے رائیڈرز کے ہمراہ خود انسولین کارڈ لے کر کمسن بچوں کے گھروں میں پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ نے سبزہ زار کیو بلاک کے واسع عدنان کو گھر جا کر انسولین کارڈ دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جمیل ٹاؤن جا کر زینب وحید اور زین شہزاد کو بھی "سی ایم انسولین کارڈ" دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی کر دیئے
خاندان کے ساتھ ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمسن واسع عدنان کی دادی سے گلے ملیں اور دیگر اہل خانہ سے بھی سلام لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کمسن مریض واسع عدنان کا گال تھپتھپایا اور کہا کہ آپ بالکل اینجل لگتے ہو۔ 3 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا واسع پیدائشی طور پر ذیابیطس کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے 5 سالہ واسع عدنان کو کار بھیجوانے کا وعدہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر آستانہ پہنچ گئے
عوامی استقبال
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر چھتوں اور گلیوں کے اطراف میں عوام کا ہجوم امڈ آیا۔ بچیوں نے پر پھول نچھاور کیے اور ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بچیوں کی درخواست پر تصاویر بھی بنوائیں۔ بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹی کے انتظار میں صبح سے کھڑی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر لیجائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سپر ہائی وے پر مدرسے سے بچے کی برہنہ لاش برآمد، تحقیقات میں افسوسناک انکشاف
پروگرام کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ کو اپنے بچوں کی فکر ہے اس سے کہیں زیادہ مجھے آپ کے بچوں کی فکر ہے۔ ذیابیطس مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں۔ کمسن بچوں کے لیے فری انسولین پروگرام ماں کے دل کی آواز پر شروع کیا گیا۔ صحت مند پنجاب ویژن کے تحت دوا یا انسولین خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے بچوں تک حکومت خود پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پانی کے مسئلے پر اہم تجویز دیدی
انسولین کارڈ پروگرام کی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز کو انسولین کارڈ پروگرام کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فری انسولین پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1500 بچوں کو گھر کی دہلیز پر انسولین فراہم کی جائے گی۔ پاکستان پوسٹ کے رائیڈر خصوصی ایپ پر انسولین کارڈ سکین کرکے تصدیق کریں گے۔ سی ایم انسولین کارڈ کی سکیننگ کے بعد مریض کو انسولین ملے گی۔
مستقبل کے اقدامات
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کے رائیڈر کولڈ چین سسٹم کے تحت گھر گھر جا کر ٹائپ ون ذیابیطس بچوں کے لئے تین ماہ کے لیے درکار انسولین مہیا کریں گے۔ صرف سہ ماہی چیک اپ کے لیے ہی ہسپتال جانا پڑے گا۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچے این سی ڈی کلینک، مریم نواز ہیلتھ کلینک یا ہیلتھ لائن ایپ 1033 پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔








