کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ہوٹل مالک کا کروڑوں کا فراڈ، مری پولیس نے دبنگ اعلان کردیا

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوورسیز پاکستانی اسد شفیع کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ پر مری کے ہوٹل مالک عمر مقیم کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مری پولیس نے بتایا کہ درخواست دہندہ اوورسیز پاکستانی اسد شفیع کی درخواست پر فریقین کو رواں سال 25 فروری کو طلب کیا گیا لیکن ملزم عمر مقیم پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد آگے کیا ممکن ہے؟

فریقین کی طلبی اور ابتدائی کاروائی

جس کے بعد مری پولیس نے فریقین کو 10 مارچ کو طلب کیا، جس پر ملزم عمر مقیم کی جانب سے ان کے برادر نسبتی انس بن وقار پیش ہوئے اور فریقین کے درمیان طے پایا کہ وہ یکم اپریل کو اپنے اپنے دستاویزی ثبوت کے ساتھ پیش ہوں گے۔ یکم اپریل کو فریقین کے درمیان ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کے لین دین کی تصدیق ہوئی لیکن چونکہ مجموعی طور پر 5 کروڑ 8 لاکھ روپے کے لین دین کا معاملہ تھا، تو فریقین نے بقایہ رقم کی تصدیق کے لیے 20 اپریل تک کی مہلت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں علامہ اقبال کی علامتی قبر بنائی گئی

مزید کارروائیاں اور موقف

20 اپریل کو فریقین مری پولیس کے روبرو پیش ہوئے تو درخواست دہندگان کی جانب سے رقم منتقلی کے ثبوت پیش کیے گئے جبکہ دوسرے فریق نے پیش کردہ ثبوت کی تصدیق کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ اس کے بعد 13 مئی کو ملزم عمر مقیم رقم دینے سے انکاری ہو گیا اور جب 16 مئی کو تھانہ مری کے ایس ایچ او ملزم عمر مقیم کو تھانے میں پیش ہونے کی اطلاع دینے گئے تو اس نے ویڈیو بنانا شروع کر دی اور تھانے میں حاضر ہونے سے بھی صاف انکار کر دیا۔ جس پر عمر مقیم کے خلاف 3 ماہ بعد تھانہ مری میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا گزشتہ 6ماہ کے دوران پاکستانی وزیراعظم سے پانچویں ملاقات پر خوشی کا اظہار

پولیس کا موقف

مری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمر مقیم نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا اور مقامی طور پر پریس کانفرنس کر کے پولیس کے خلاف ہی مہم چلانا شروع کر دی ہے، جو کہ سراسر جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ قانون کی پاسداری اور میرٹ کو یقینی بنانا مری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں ایک اور لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیاگیا، افسوسناک انکشاف

پریس کانفرنس اور قانونی کارروائیاں

دوسری جانب اسلام آباد پریس کلب میں عمر مقیم کے والد مقیم احمد خان کی پریس کانفرنس پر درخواست گزار اسد شفیع کے وکیل عدنان طاہر نے بتایا کہ مقیم احمد خان کی پریس کانفرنس سراسر بدنیتی اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔ امریکہ میں مقیم میرے موکل اسد شفیع نے عمر مقیم کے پاس ایک ہوٹل میں پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی لیکن عمر مقیم نے رقم لینے کے بعد نہ تو منافع دیا اور نہ ہی بتایا کہ رقم کا کہاں گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا

قانونی کارروائی کی تفصیلات

عدنان طاہر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اس غبن پر اسد شفیع نے اوورسیز پاکستانی کمیشن میں درخواست دی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے مری پولیس کو ہدایت کی گئی کہ عمر مقیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسد شفیع کی رقم کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔ مری پولیس نے عمر مقیم کو جواب دینے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی اور بالآخر اب 406 کا مقدمہ درج ہو چکا۔ اب ملزم عمر مقیم کی گرفتاری پولیس کو مطلوب ہے۔

خلاصہ

عدنان طاہر کا کہنا تھا کہ مقیم احمد خان کا موقف سراسر غلط ہے کہ اُن کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کے بیٹے نے اوورسیز پاکستانی اسد شفیع کے ساتھ فراڈ کیا اور ان کے پیسوں کا غبن کیا جن کی واپسی مطلوب ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چند اعلیٰ افسران ملزم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور مسلسل پولیس پر ملزم کو رعایت دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مقیم احمد عمر مقیم کے والد ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...