بھارت نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں پولیس افسر کو گرفتار کرلیا

بھارت میں جاسوسی کے الزامات
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے مبینہ طور پر ’پاکستان کے لیے جاسوسی‘ کے الزام میں ایک اور نیم فوجی پولیس افسر کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی ولاگر جیوتی ملہوترا کے علاوہ 10 افراد کو گرفتار کیا تھا، جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکلا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں: سابق سربراہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی
گرفتاری کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے الزام لگایا کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر کو دہلی میں ’پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے پر‘ گرفتار کیا گیا۔ این آئی اے نے الزام عائد کیا کہ ملزم موتی رام جاٹ جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور 2023 سے پاکستان شہری کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات شیئر کر رہا ہے۔
عدالتی کارروائی
ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایک خصوصی عدالت نے موتی رام جاٹ کا 6 جون تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے، جبکہ تفتیش کار اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔