پرواز کے دوران ایک مسافر کی دروازہ کھولنے کی کوشش، اسے قابو کیا تو دوسرے مسافر نے ایسی حرکت کردی کہ پولیس حرکت میں آ گئی۔

پرواز میں سنسنی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل نیپون ایئر ویز کی ایک پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ ٹوکیو سے ہیوسٹن جانے والی فلائٹ NH14 کو اس واقعے کے بعد فوری طور پر امریکہ کے شہر سیاٹل میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ہراسمنٹ سے پاک ماحول کیلیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا
فوری کارروائی
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے اچانک اپنی نشست سے اٹھ کر دروازے کی طرف لپکنے کی کوشش کی، تاہم دیگر مسافروں نے فوری طور پر حرکت میں آ کر اُسے پکڑ لیا اور زِپ ٹائیز سے باندھ کر قابو میں رکھا۔ جہاز کے کپتان نے صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلائٹ کو سیاٹل کی طرف موڑ دیا جہاں یہ محفوظ لینڈ کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
مشتبہ شخص کی حالت
ڈیلی سٹار کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ شخص کو طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ذہنی یا طبی بحران کا شکار تھا، جسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ایک اور مسافر بھی دورانِ انتظار غیر مہذب رویے کا مظاہرہ کرنے لگا، اسے بھی پولیس نے طیارے سے اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
مسافروں کا بیان
فلائٹ میں موجود ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ مشتبہ شخص تیزی سے اٹھا اور لوگوں کو پھلانگتے ہوئے دروازے کی طرف لپکا، جس پر چند مسافروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اُسے قابو میں کر لیا۔
ایئر لائن کا بیان
ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں مسافروں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا اور فلائٹ بغیر کسی اور واقعے کے ہیوسٹن کے لیے روانہ ہو گئی۔ حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد فی الحال کسی پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی، اور دونوں افراد کی شناخت اور حالت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔