خیبر پختونخوا میں روشن مستقبل اور سہارا کارڈ کا اجرا، یتیموں، بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے
پشاور میں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرید احمد ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب تعینات
سہارا کارڈ کا اجرا
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر 2 بھائیوں کے قتل کا ایک اور ملزم گرفتار
روشن مستقبل کارڈ کی تفصیلات
وزیراعلیٰ نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہوں گے۔
سہارا کارڈ کی شرائط
سہارا کارڈ کے تحت 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے۔ فی الوقت 15 ہزار بیوائیں سہارا کارڈ سے مستفید ہوں گی۔








