ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

چاند کی رویت کے لئے اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا ابھی فوری رک جاو ورنہ تمہارے ساتھ تجارت نہیں کروں گا، چودھری ٹرمپ کا بیان بھی آگیا
زونل کمیٹیوں کے اجلاس
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں بھی عیدالاضحی کے چاند کی رویت کے لئے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر آن لائن بائیک رائیڈر نے خودکشی کرلی
چاند نظر آنے کی پیشگوئی
دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
عیدالاضحی کی تاریخ
سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔ اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب اور یو اے ای میں چاند کی رویت
آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔