ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
چاند کی رویت کے لئے اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 27 ارب کا مالی پیکیج تیار، ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 15 سے 18 ارب روپے مختص
زونل کمیٹیوں کے اجلاس
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں بھی عیدالاضحی کے چاند کی رویت کے لئے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم اور آٹے کی نقل و حرکت کا معاملہ، پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھ دیا
چاند نظر آنے کی پیشگوئی
دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ
عیدالاضحی کی تاریخ
سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔ اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب اور یو اے ای میں چاند کی رویت
آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔








