پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی
گرمی کی شدت میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن): پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث 28 مئی سے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے لیے بری خبر
تعلیمی اداروں کی بندش
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکول 28 مئی سے بند کر دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ کے ادارہ برائے امراض قلب شہید بینظیر آباد کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا
صحت و حفاظت کا خیال
گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی صحت و حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا ٹیلنٹ ہنٹ مشن، حیدرآباد و شہید بینظیرآباد سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل
تعلیمی سرگرمیاں اور یادگار لمحات
تدریسی عمل کے آخری روز طلبہ نے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ ان لمحوں کو یادگار بنانے کے لیے مختلف پلانز بھی بنائے۔ کسی نے تصویریں بنوائیں، تو کسی نے کلاس فیلوز کے ساتھ تحائف اور دعاؤں کا تبادلہ کیا۔
مطالعہ اور احتیاطی تدابیر
اساتذہ نے طلبہ کو تعطیلات کے دوران مطالعہ جاری رکھنے اور موسم کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی دی۔








