پی ایس ایل 10 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟ جانئے

پی ایس ایل 10 فائنل کا خلاصہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا اور ساتھ ہی فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

فائنل میچ کی تفصیلات

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور قلندرز نے 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور تیسری بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم، تازہ خبر آگئی

کامیاب کھلاڑی

لاہور قلندرز کے کشال پریرا نے ناقابل شکست 62 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ سکندر رضا 7 گیندوں پر 22 انتہائی اہم رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا۔

انعامی رقم

ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کرلی، جبکہ رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر (5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارپیتا نے بھائی سلمان خان کا تحفہ بیچ دیا

وزیر اعظم کی تعریف

وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،خاتون سمیت 11افراد جاں بحق

پہلی بار

وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی اہمیت

وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا۔

مزید :

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...