پاکستان نے مار گرائے رافیل کی فوٹیج بھارتی افسر سے کیسے حاصل کی؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے
پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے کی فوٹیج حاصل کرنے کی تفصیلات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارت کے مار گرائے رافیل طیارے کی بھارتی ایجنسی کے افسر سے فوٹیج حاصل کرنے کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کاڈرائیور شہری کا 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا
بھارت کے طیاروں کی ناکامی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے 7 مئی کو بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل شو ٹاک شاک میں بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی اہم کامیابی سے پردہ اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے بنانے کے بجائے بگاڑ پیدا کرنا پی ٹی آئی کی فطرت ہے، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری
صحافی کا بیان
صحافی آصف بشیر چوہدری نے بتایاکہ رافیل کو فضا کا شاہین یعنی طاقتور جہاز کہاجاتا ہے اور یہ آج تک گرا ہی نہیں تھا، اگر اس کی فوٹیج نہ ملتی تو شاید اس معرکے کا لطف نہ آتا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی حالات کی بدولت یہ لائن قریب المرگ ہے، جب سی پیک کے منصوبے پایۂ تکمیل کو پہنچیں گے تو یہ ایران اور ترکی سے ہوتی یورپ تک جا پہنچے گی
بھارتی سیکیورٹی فورسز کا عمل
ان کا کہنا تھاکہ بھارتی رافیل جہاں پر گرا وہاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور عام عوام کو وہاں جانے سے روک دیا۔ بھارت سے ملنے والی فیلڈ انٹیلی جنس نے بتایا کہ بھارتی ایجنسی کے فلاں رینک کے افسر کے پاس رافیل طیارے کی فوٹیج ہے جو حادثے کے مقام پر بنائی ہے، اس کا نمبر بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
فوٹج کی خریداری کا عمل
صحافی آصف بشیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بتایا گیا تو ہمارے ایک افسر نے اُس بھارتی افسر کو کال کی اور کہاکہ میں انٹرنیشنل میڈیا کا نمائندہ ہوں اور آپ سے فوٹیج اپنے ادارے کیلئے لینا چاہتا ہوں۔ ہمارے افسر کا اندھیرے میں پھینکا ہوا تیر 100 فیصد نشانے پر لگا اور بھارتی افسر نے فوٹیج کے بدلے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جس پر انہیں کہا گیا کہ اکاؤنٹ نمبر دیں، اس پر پیسے بھیج دیتا ہوں۔ انہوں نے اکاؤنٹ دیا تو اس پر پیسے بھیجے گئے اور فوٹیج بھی دیے گئے مطلوبہ نمبر پر مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
فوٹج کی قیمت اور مستند ہونے کی گارنٹی
انہوں نے کہاکہ بھارتی افسر نے فوٹیج کے بدلے 50 ہزار بھارتی روپے مانگے تھے جو بغیر کسی بھاؤ تاؤ کے اسے دے دیے گئے۔ افسر نے کہا کہ آپ اس کی گارنٹی دیں کہ یہ فوٹیج اصلی ہوگی، اس نے کہا کہ پیسے دیں پھر وہ نمبر مطلوبہ پر مل گئی۔ یہ فوٹیج ایسی تھی جس کو ہم نے وائرل کیا اور دنیا کو ماننا پڑا کہ رافیل کو گرادیا۔
فوٹج کا ثبوت
صحافی آصف بشیر کا کہنا تھاکہ یہ موقع پر بنائی گئی فوٹیج تھی اور اسی فوٹیج کے اندر رافیل کا نشان بنا ہوا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ رافیل کا ہی ملبہ ہے۔








