سعدیہ عباسی کے چچا خالد محمود عباسی اسلام آباد میں انتقال کر گئے
خالد محمود عباسی کا انتقال
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان جرنلسٹس فورم کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سعدیہ عباسی کے چچا خالد محمود عباسی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہیں بلکہ انڈیا نے امریکہ سے جنگ بندی کیلئے رابطہ کیا، سی این این نے ایک بار پھر مودی سرکار کو پوری دنیا میں شرم سے پانی کردیا
زندگی اور بیماری
مرحوم کی عمر پچاس سال تھی اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء تھے۔ ان کا انتقال شفاء ہسپتال اسلام آباد میں ہوا۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ تک اسلام آباد پولیس میں خدمات سر انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شبیر جان کی اہلیہ نے دوسری شادی کی دلچسپ کہانی شیئر کردی
نماز جنازہ
مرحوم کی نماز جنازہ 26 مئی 2025 شام چھ بجے اسلام آباد میں ادا کی گئی اور انہیں اپنے عزیز و اقارب اور دیگر سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تعزیت کا اظہار
خالد محمود عباسی کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان و عہدیداران نے سعدیہ عباسی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔








