کوہاٹ: گہرے کنویں میں گرنے والے اونٹ کو نکال لیا گیا
کوہاٹ میں اونٹ کی حادثاتی گرنے کا واقعہ
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گہرے کنویں میں اونٹ گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ریسکیو کی کارروائی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ریسکیو کے حوالے سے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ڈیزاسٹر اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی۔
اونٹ کی بازیابی
اس کے بعد اہلکار سیڑھی اور رسیوں کی مدد سے لٹک کر کنویں کے اندر اترے۔ بعد ازاں اونٹ کو رسیوں سے باندھا گیا اور کرین کی مدد سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔








