یہ تفتیش بدنیتی پر مبنی، پہلے جو گواہ اور ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ عدالتوں نے نہیں مانے، عمران خان کے وکیل کے ضمانت کی درخواست پر دلائل

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ضمانت کی درخواستوں اور ان ٹیسٹوں کا کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جھکنا، بک جانا یا ڈرنا کبھی نہیں سیکھا۔ 10 سال سزا عمران خان سے وفاداری کی وجہ سے دی گئی، زرتاج گل
پولی گراف ٹیسٹ کا انکار
بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا، اس کی وجوہات بھی بتائیں۔ دو سال کے بعد یہ تفتیش کے لئے آئے، یہ تفتیش بدنیتی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
گواہوں اور شواہد کا معاملہ
پہلے جو گواہ اور ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ عدالتوں نے نہیں مانے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
سرکاری وکیل کی دلیلیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے کہاکہ عدالت پہلے مجھے سن لے۔ سرکاری وکیل نے تو تاریخ ہی مانگنی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران۔ اسرائیل جنگ، پاکستان نے کیا چیز ذخیرہ کرنا شروع کر دی؟ بڑی خبر
تفتیش میں شمولیت کا نہ ہونا
سرکاری وکیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور بانی پی ٹی آئی تفتیش جوائن نہیں کررہے۔ ہم ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہیں مانگ رہے، صرف تفتیش چاہتے ہیں۔
تاریخوں کی واپسی
سلمان صفدر نے کہاکہ ضمانت کی درخواستوں اور ان ٹیسٹوں کا کوئی تعلق نہیں۔ تفتیشی افسر بانی پی ٹی آئی سے ملے ہی نہیں۔ جب بھی یہ آتے ہیں، تاریخ ہی مانگتے ہیں۔