ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس، مقدمات اور پولیس رویہ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اجلاس کی تفصیلات

لاہور (خصوصی رپورٹر) ریذیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں تقریباً 80 فیصد ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ، ایڈن ڈویلپرز کے خلاف جاری عدالتی مقدمات، نیب میں دائر درخواستوں کی پیشرفت، لاہور کینٹ بورڈ اور پولیس کی جانب سے بے حسی جیسے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا ابھی فوری رک جاو ورنہ تمہارے ساتھ تجارت نہیں کروں گا، چودھری ٹرمپ کا بیان بھی آگیا

ایڈن ڈویلپرز کے مسائل

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایڈن ڈویلپرز نے بیس سال قبل ترقیاتی چارجز لینے کے باوجود اب تک ترقیاتی کام مکمل نہیں کیے۔ مزید یہ کہ متعدد شہریوں سے رقم لینے کے باوجود ان کے گھروں کی رجسٹری اور انتقال بھی نہیں کروائے گئے۔ ایسوسی ایشن نے اس پر نیب میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جن پر پیشرفت بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ایوان اور عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے، خالد مقبول صدیقی

قانونی مسائل اور پیشرفت

اجلاس میں ایڈن نمائندگان کی وعدہ خلافیوں، عدالت کے واضح احکامات کی خلاف ورزی، اور شہریوں سے دھونس دھاندلی سے رقم وصولی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ لاہور کینٹ بورڈ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی نہ بنانے اور پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج سے گریز پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، 11 منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

پولیس اور کینٹ بورڈ کے رویے پر سوالات

اجلاس میں پولیس اور کینٹ بورڈ پر ایڈن انتظامیہ سے ملی بھگت کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ سابقہ ایس پی کینٹ کے سامنے شکایت کرنے پر 40 سے زائد معززین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ والدین سے تعلق کیوں ختم کرتے ہیں؟

فلاحی سرگرمیاں

اجلاس میں فلاحی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا گیا، جن میں موبائل نادرا وین، لائبریری، میڈیکل کیمپ، اور ایمرجنسی کے لیے لیڈی و مرد ڈاکٹرز کی تعیناتی شامل ہے۔ تاہم ایڈن انتظامیہ کی رکاوٹوں کے باعث ان میں سے کئی منصوبے مکمل نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے میں 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے غیر قانونی الاؤنسز کا انکشاف

ریوینیو ریکارڈ اور مالی صورتحال

ریوینیو ریکارڈ کے حوالے سے ریذیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان ہارون الرشید نے بتایا کہ ایڈن نے کم زمین کے باوجود جعلی نقشہ منظور کروایا ہے اور فروخت شدہ زمینوں کو بینکوں سے قرض کے لیے رہن رکھ کر اب ڈیفالٹ کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں معصوم شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے لوٹنے والا 3 خواتین اور 2 مردوں پر مشتمل 5 رکنی گینگ گرفتار

سٹے آرڈر اور گھروں کی نیلامی

گھروں کی نیلامی کے خلاف ایسوسی ایشن نے سٹے آرڈر حاصل کیے۔ نیب کیس کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ تمام شواہد نیب کو فراہم کر دیے گئے ہیں کیونکہ نئے قوانین کے تحت تمام ثبوت فراہم کرنا درخواست گزار کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس کا اختتام اور آئندہ کے لائحہ عمل

آخر میں فائنانس سیکریٹری سعید گابا نے سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی اور ممبرشپ میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر پولیس اور کینٹ بورڈ نے انصاف نہ کیا تو بڑا احتجاج کیا جائے گا، جس میں رنگ روڈ یا سروس روڈ بند کرنے کی دھمکی دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...