ماہرہ خان کو دوسری شادی کے لیے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ جانئے

ماہرہ خان کی دوسری شادی کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر ’’میرین ون‘‘ کی برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں ماہرہ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم 'لَو گورو' سمیت کئی موضوعات پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم،100انڈیکس 1لاکھ 5ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

فواد خان کے ساتھ دوستی

انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ 'ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قصور کا دورہ

ماضی کے تنازع پر گفتگو

اس کے علاوہ پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے ماضی کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 'اس معاملے میں میری بھی غلطی تھی، مجھے چاہیے تھا کہ میں انہیں براہ راست پیغام دیتی، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی، مجھے شدید غصہ تھا اور اسی وجہ سے میں نے ٹوئٹ کردی تھی جو بعد میں تنازع بنی'۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

دوسری شادی کا خوف

اپنی دوسری شادی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ 'میں دوبارہ شادی کرنے سے خوفزدہ تھی، مجھے ڈر تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا اور اپنے بیٹے اذلان کی فکر بھی تھی کہ وہ اس پر کیا ردِعمل دے گا'。

یہ بھی پڑھیں: غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں، سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کر دیا: کرکٹر احسان اللہ

اذلان کی حمایت

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ، خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دوسری شادی کے لیے اذلان نے راضی کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا: مشیر امریکی صدر

پہلے شوہر کے ساتھ تعلقات

ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 'پہلے شوہر علی اور اس کی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں، میں خوش ہوں کہ میری وہ شادی ہوئی کیونکہ اس سے مجھے زندگی کی بہترین نعمت ملی اور وہ ہے میرا بیٹا اذلان'۔

نئی مزاحیہ فلم کی پروموشن

واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لَو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...