سندھ: سکولوں میں ٹوپی اجرک کا تحفہ اور بچوں کو استقبال کیلئے کھڑا کرنے پر پابندی عائد
حکومت سندھ کی نئی پابندیاں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت سندھ نے سکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں سنایا جائے گا
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب اورم اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
تحفوں پر پابندی
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے سکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی
بچوں کی شرکت پر پابندیاں
اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لئے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی، بچوں کا استقبال کی تقریبات کے لئے استعمال غیر مناسب قرار دیا گیا ہے۔
سخت کارروائی کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔








