محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
محسن گیلانی کی کامیابی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈویلپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
الیکشن کے نتائج
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راو¿نڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کی۔ دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔
تاریخی پس منظر
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو 6 سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا ہے جبکہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔








